21 فروری 2016 - 11:23
شام؛ حمص کے شیعہ نشین علاقے میں دو بم دھماکے، 50 شہید+ تصاویر

العالم ٹی وی کے مطابق اس حملے میں 50 افراد شہید جبکہ 100 سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے صوبہ حمص میں واقع شیعہ بستی الزہرا میں کئے گئے دو بم دھماکوں کے باعث کم سے کم ساٹھ افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دو بم دھماکے الزہرا علاقے کی روڈ نمبر 60 پر ہوئے جس کے باعث کئی جانی نقصان ہوا ہے۔
المیادین ٹی وی چینل نے اس واقعہ کی تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دو بم دھماکے خود کش حملے تھے جو یونیورسٹی کے طالبعلموں کی گاڑوں پر کئے گئے۔
العالم ٹی وی کے مطابق اس حملے میں 50 افراد شہید جبکہ 100 سے زخمی ہوئے ہیں۔
تاحال کسی ٹولے یا دھشتگرد گروہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲